ریلوے کا قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری،81دکانیں اور گودام سیل

ریلوے کا قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری،81دکانیں اور گودام سیل

 لاہور(خبر نگار خصوصی)ریلوے لاہور ڈویژن نے چیف ایگزیکٹو آفیسر جاوید انور بوبک کی ہدایت پرڈائریکٹر ویجیلینس میاں طارق لطیف اور ڈپٹی ڈی ایس علی رضوان رضوی نے ریلوے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ ناجائز تجاوزات کیخلاف جاری مہم کے سلسلے میں فیض باغ،گجا پیر اور وائرلیس کالونی میں ناجائز قبضہ مافیا کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے 81کمرشل دکانیں اورایک سیمنٹ گودام خالی کروا کر سیل کردیا۔مذکورہ دکانوں کی کمرشل ویلیو 124ملین روپے ہے ۔ریلوے ذرائع کیا کہنا ہے کہ واگزار کرائی جانیوالی 81دکانوں میں 54دکانیں نہایت قیمتی ہیں جو کی گی مین ٹی روڈ پر واقع ہیں۔اس موقع پر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے راؤ وقار احمد شاہدنے کہا کہ ریلوے کی ایک ایک انچ زمین واگزار کرائی جائے گی اور کسی قسم کا سیاسی اثرو رسوک برداشت نہیں کیا جائے گا۔ایک غیر قانونی قابضین سے پراپرٹی واگزار کرا کے قبضہ مافیا کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4