محکمہ ایکسائز پارکوں اور سڑکو ں پر رلنے والے نشئیوں کا علاج کرائیگا

محکمہ ایکسائز پارکوں اور سڑکو ں پر رلنے والے نشئیوں کا علاج کرائیگا

لاہور(انوسٹی گیشن سیل) ایکسائز اینڈٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ این جی اوز سے ملکر سٹرکوں اور پارکوں میں نشہ کرنیو الے افراد کا علاج کروائیگا۔ایسے افراد کو سرکاری ہسپتالوں میں داخل کروایا جائیگا۔جہاں انہیں بحالی تک رکھا جائیگا۔ اور ان کا مفت علاج کیا جائیگا۔ 15اپریل تک شہر کے50نشئیوں کو ہسپتالوں میں داخل کروایا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایکسائز اینڈٹیکسیشن پنجاب احمد عزیز تارڑ کے احکامات کی روشنی میں ڈائریکٹر ایکسائز اینڈٹیکسیشن لاہور ریجن اے اقبال ناصر کی ہدایات پر ای ٹی او ایکسائز لاہور لطیف انجم نے گزشتہ روز مختلف این جی ای او ،الفجر کے اکمل اویسی،عمر اظہار، چائلڈ فاؤنڈیشن کے شہزاد انجم اور گل امینہ اور آشیانہ فاؤنڈیشن کی صدر کی صدر کے ہمراہ ایک اجلاس میں طے کیا کہ شہر لاہور کو منشیات فروشوں سے پاک کرنے کے لیے پارکوں اور سٹرکوں پر نشہ کرنے والے افراد کو پکڑ کو انہیں سرکاری ہسپتالوں میں داخل کروایا جائے۔جہاں ان کا مفت علاج کیا جائیگا۔ اور بحالی تک رکھا جائیگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4