پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم کو اہمیت دی،زاہد ذوالفقار

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم کو اہمیت دی،زاہد ذوالفقار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( نمائندہ خصوصی)تحر پیپلزپارٹی لاہور کے سینئرنائب صدر زاہد ذوالفقار خان اور نائب صدرفضل الرحمن بٹ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے پارلیمینٹ کے پلیٹ فارم کو اہمیت دی آج دھرنے والے بھی اسی پلیٹ فارم پر واپس آئے پیپلزپارٹی کا موقف درست ثابت ہوا کہ دھرنے کی بجائے پارلیمنٹ ہی ایک ایسا ادارہ ہے جس میں ہر سیاسی پارٹی اپنی آواز بلند کرسکتی ہے جمہوری نظام میں اپوزیشن اپنا بھرپور کردار پارلیمنٹ میں ادا کرسکتی ہے پارلیمنٹ میں حق اورسچ پر حکومت کو بھی نیچا دکھایا جاسکتا ہے پارلیمنٹ کی اہمیت اسی لئے بھی زیادہ ہے کہ عوام اپنے نمائندوں کو ووٹ دیکر ایوان میں بھیجتے ہیں تاکہ ان کے منتخب کئے ہوئے نمائندے ایوان میں عوام کے حقوق کی بات کریں عوام کے مسائل کی بات کریں      پاکستان کی تمام سیاسی پارٹیاں سوائے تحریک انصاف کے دھرنے کی بجائے پارلیمنٹ کو ترجیح دیتی تھیں لیکن آج پیپلزپارٹی اور سیاسی پارٹیوں کا موقف درست ثابت ہوا اور تحریک انصاف کا موقف غلط ہوا جو آج پارلیمنٹ میں واپس آرہی ہیں پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اب اس وقت تحریک انصاف کے فیصلے کو درست قرار دیتی ہیں اور یہ سمجھتی ہیں کہ تحریک انصاف کے دھرنے کا فیصلہ غلط تھا سڑکو ں اور چوکوں پر نکلنے سے ملک میں انتشار پھیلتا ہے جس سے ملک کا نقصان ہوتا ہے اگر تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹ میں حکومت کے خلاف احتجاج کرتیں اور جمہوری انداز میں آتی تو آج پارلیمنٹ میں حکومت کی پوزیشن بہت کمزور ہوتی ۔