مضر صحت گوشت سرکاری اہلکاروں کی ملی بھگت سے فروخت ہوتا ہے،واحد کاشمیری

مضر صحت گوشت سرکاری اہلکاروں کی ملی بھگت سے فروخت ہوتا ہے،واحد کاشمیری

لاہور(پ ر) ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین واحد کاشمیری نے کہا ہے کہ لاہور سٹی کے بارہ دروازوں کے اندر ناقص بڑا گوشت اور پانی والا اور گرا ہوا گوشت محکمہ لائیو سٹاک کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے عام ریٹ پر فروخت کیا جا رہا ہے جب محکمہ لائیو سٹاک کے افسران اندرون شہر میں ریڈ کرنے جاتے ہیں تو محکمہ کے اہلکار قصابوں کو پہلے ہی اطلاع کر دیتے ہیں اور اگر کسی سے گوشت پکڑا بھی جاتا ہے تو محکمہ لائیو سٹاک کے اہلکار افسروں کے جانے کے بعد اسے واپس قصابوں کو فروخت کر دیتے ہیں شہریوں اور ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین واحد کاشمیری نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کرپٹ اہلکاروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4