ای ڈی او آفس میں ای پی آئی سٹاف کا اجلاس
لاہور( جنرل رپورٹر) ای ڈی او آفس لاہور میں ای پی آئی سٹاف اور ای پی آئی ایسوسی ایشن پنجاب کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چار سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود پیرا میڈیکس کے سروس سٹرکچر پر عمل درآمد نہ ہونے پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا گیا۔اجلا میں پنجاب پیرا میڈیکس الائنس اور پنجاب ہیلتھ سپورٹ سٹاف ایسوسی ایشن کے صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی کے ہونے والے فیصلے کی توثیق کی گئی ۔ اجلاس میں صوبائی صدرای پی آئی انیس الرحمن، صوبائی جنرل سیکرٹری ناظم ا لدین گجر، محمد اقبال ، محسن قریشی، عبدالغفار سمیت تمام ٹاؤن کی ایسوسی ایشنوں کے سربراہان نے بھر پور شرکت کی ۔ اجلاس میں پنجاب پیرا میڈیکس الائنس اور پنجاب ہیلتھ سپورٹ سٹاف ایسوسی ایشن کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ہونے والے سندھ انسداد پولیو مہم کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا۔ اور توقع ظاہر کی گئی کہ اس انتہائی قدم اُٹھانے وے پہلے ای ڈی او صاحبان پیرامیڈیکس کے سروس سٹرکچر پر عمل درآمد مکمل کر کے احکامات جاری کر دیں گے۔ شرکاء نے اجلاس میں انسداد پولیو مہم کو اہم قومی فریضہ قرار دیا مگر حکومتی ہٹ دھرمی کے سبب اس انتہائی قدم کو اٹھانے پر مجبور ہونا پرا۔ اجلاس میں 13اپریل اور 20اپریل ، 2015 کو 7۔ کلب وزیرِ اعلیٰ ہاؤس پر ہونے والے دھرنے کی توثیق کرتے ہوئے بھر پور شرکت کا اعلان کیا گیا۔