صاحبزادہ رفیق چشتی آج برطانیہ روانہ ہونگے

صاحبزادہ رفیق چشتی آج برطانیہ روانہ ہونگے

 لاہور ( وقائع نگار)جماعت اہل سنت بر طانیہ کے مرکزی رہنماء اور چیئر مین انٹر نیشنل مسلم فورم صاحبزادہ محمد رفیق چشتی سیالو ی چھ ہفتہ کے پاکستان دورہ کے بعد آج برطانیہ روانہ ہو نگے ۔      پاکستان میں قیام کے دوران صاحبزادہ محمد رفیق چشتی سیالوی تمام فقہ کے علمائے اکرام سے ملاقات کر کے بین الاقوامی سطح پر مسلمانوں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال سمیت دین اسلام کے فروغ کے لیے کئی ایک اقدامات کوبروئے کار لانے کے لیے انٹر نیشنل مسلم فورم کے پلیٹ فارم کو استعمال کرنے کی اجازت کا اعلان بھی کیا۔واضح رہے کہ صاحبزادہ محمد رفیق چشتی اپنے چھ ہفتو ں کے پاکستان میں قیام کے بعد آج صبح بر طانیہ روانہ ہو جائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4