تحریک انصاف اور ایم کیوایم میں ڈیل ہوگئی ، شیخ رشید ضامن

تحریک انصاف اور ایم کیوایم میں ڈیل ہوگئی ، شیخ رشید ضامن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ میں ڈیل ہوگئی جس کی ضمانت عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے دیدی لیکن یہ ڈیل صرف نرم رویہ تک محدود ہے اور اس پر عمل درآمد کے امکانات بھی نہ ہونے کے برابر ہیں ۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے مشترکہ اجلاس کے بعد میڈیا ڈائس پر ایم کیوایم کی نسرین جلیل پہنچ گئیں لیکن متحدہ کے دیگررہنماؤں سے پہلے عمران خان اور شیخ رشید پہنچ گئے ۔ عمران خان اور رشید کے ڈائس کے قریب پہنچتے ہی نسرین جلیل نے کہاکہالسلام علیکم ، آپ لیٹ ہوگئے ہیں۔
شیخ رشید: میری بہن صرف دومنٹ ، عمران خان کو بات کرنے دیں ۔
نسرین جیل : پہلے وعدہ کریں کہ رویہ نرم ہوگا، ڈائس چھوڑنے کیلئے شرط
شیخ رشید : بہنوں کیلئے تورویہ نرم ہی ہے
نسرین جلیل : صرف بہنوں کے لیے نہیں ، سب کے لیے نرم گا؟
شیخ رشید : ہاں ہاں سب کے لیے نرم ہوگا،عمران خان کی طرف سے شیخ رشید کی یقین دہانی
نسرین جلیل :آجائیں لیکن سیٹ نہیں دیں گے ، اُن کے اشارہ این اے 246کے انتخابات کی طرف تھا۔
نسرین جلیل کے ایک طرف ہونے کے بعد عمران خان اور شیخ رشید احمد نے میڈیاکے نمائندوں سے گفتگوشروع کردی ۔

مزید :

صفحہ اول -