رضا ربانی نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات ایوان میں پیش کردیں
اسلام آباد(اے این این )چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات ایوان میں پیش کردیں۔پیرکوسینٹ کے ا جلاس میں رضا ربانی نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات ایوان میں پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ بطور چیئرمین سینٹ انتخاب کے بعد میں نے پارٹی عہدے سے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔چیئرمین نے رواں اجلاس کیلئے پینل آف چیئرپرسن کا بھی اعلان کیا جس کے ارکان میں ملک محمد رفیق رجوانہ ، سید منظور حسین شاہ اور احمد حسن شامل ہیں۔ بعد میں ایوان کا اجلاس جمعے کی صبح دس بجے تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔