جشن بہاراں سپورٹس فیسٹیول وزیر اعلیٰ کے ویژن کا آئینہ دارہے،پیر اشرف رسول

جشن بہاراں سپورٹس فیسٹیول وزیر اعلیٰ کے ویژن کا آئینہ دارہے،پیر اشرف رسول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 فیروزوالہ ( نمائندہ پاکستان) جشن بہاراں سپورٹس فیسٹیول وزیر اعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف کے وژن کا آئینہ دار ہے۔ سپورٹس فیسٹیول کے ذریعے حکومت نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول نے فیروزوالہ کمپلیکس میں منعقدہ سپورٹس فیسٹول انٹر تحصیل بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے ٹورنامنٹ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فیروزوالہ راؤ فضل الرحمان ، ٹی۔ایم۔ا ے فیروزوالہ احسن عنایت سندھو ، تحصیل سپورٹس آفیسر عظیم سردار ملک ، مسلم لیگ (ن) تحصیل فیروزوالہ کے صدر حاجی مظفر احمد ظفر اور سنی ڈھلو بھی موجود تھے کامیاب ٹیموں میں رکن پنجاب اسمبلی پیر اشرف رسول، اور اسسٹنٹ فیروزوالہ راؤ فضل الرحمان ، ٹی۔ ایم۔او احسن عنایت سندھو نے انعامات تقسیم کیے۔