تحریک انصاف کے ارکان کی پارلیمنٹ اجلاس میں شرکت کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر

تحریک انصاف کے ارکان کی پارلیمنٹ اجلاس میں شرکت کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ ...

اسلام آباد (آئی این پی )عمران خان اور تحریک انصاف کے ارکان کی پارلے منٹ اجلاس میں شرکت کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی گئی ۔ پیر کون لیگ کے رہ نما سید ظفر علی شاہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیاکہ تحریک انصاف کے ارکان پارلے منٹ سات ماہ قبل مستعفی ہوچکے ہیں۔پارلے منٹ میں تحریک انصاف کے ارکان کی حیثیت اجنبی کی ہے۔درخواست میں وفاق، اسپیکر قومی اسمبلی، قائد ایوان، قائد حزب اختلاف اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔عمران خان سمیت تحریک انصاف کے تمام ارکان قومی اسمبلی بھی فریقین کی فہرست میں شامل ہیں

مزید : صفحہ اول