ریسرچ کلچر کے فروغ کیلئے اساتذہ کی ٹریننگ اہم ضرورت ہے ،فیض الحسن
لاہور (پ ر)وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن ڈاکٹر فیض الحسن نے کہا ہے کہ کوالٹی ایجوکیشن کی ترویج اور ریسرچ کلچر کے فروغ کیلئے اساتذہ کی جدید خطوط پر ٹریننگ وقت کی ایک اہم ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن اور محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب کے زیر اہتمام بینک روڈ کیمپس میں "شارٹ ٹرم ان سروس ٹریننگ آف کالج ٹیچرز "کے تیسرے راؤنڈ کی افتتاحی تقریب میں کیا خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری اکیڈمکس ڈاکٹر شعیب انور،ایڈیشنل ڈائریکٹر بشیر احمد چوہدری،کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر عاشق حسین ڈوگر،پرنسپل بینک روڈ کیمپس ثمینہ ناہید،مختلف شعبہ جات کے صدور،ڈائریکٹر کالجز،محکمہ تعلیم کے افسران،ماہرین تعلیم اور اساتذہ سمیت طلباء ایک کثیر تعداد میں موجود تھے دس روز جاری رہنے والی ٹریننگ میں پنجاب بھر کے مختلف کالجوں سے آئے150سے زائد اساتذہ شرکت کر رہے ہیں ۔