پنجاب میتھ میٹیکل سوسائٹی کے انتخابات،ایگزیکٹو باڈی بلا مقابلہ تشکیل پا گئی

پنجاب میتھ میٹیکل سوسائٹی کے انتخابات،ایگزیکٹو باڈی بلا مقابلہ تشکیل پا گئی

 لاہور(پ ر) پنجاب میتھ میٹیکل سوسائٹی(پی ایم ایس)کے انتخابات برائے 2015-2016 الیکشن کمشنر محمد نعیم گل (اسسٹنٹ پروفیسر یو ای ٹی لاہور) کی زیر نگرانی ہوئے جس کے نتیجے میں پی ایم ایس کی ایگزیکٹو باڈی برائے2015-2016 بلامقابلہ تشکیل پا گئی پروفیسر ڈاکٹر فقیر محمدبھٹی بطور صدر، پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال بھٹی اور ڈاکٹر محمد اسلم ملک نائب صدور، ڈاکٹر محمد مدثر بطور جنرل سیکرٹری ، ڈاکٹر عامر رشید بطور جوائنٹ سیکرٹری ، پروفیسر ماجد عمر گل فنانس سیکرٹری اور شیر محمد خان بطور پبلک ریلیشن سیکرٹری منتخب ہوئے۔ ان کے علاوہ چھ ایگزیکٹو ارکان بھی منتخب ہوئے جن میں پروفیسر ڈاکٹر محمد مشتاق، پروفیسر محمد یوسف صمدانی، پروفیسر غلام یسین منہاس، پروفیسر نفیس احمد باجوہ، ڈاکٹر عدنان خان اور ڈاکٹر انجم جاوید شامل ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4