منشیات اور حدود کے مقدمات میں ملوث 8ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا

منشیات اور حدود کے مقدمات میں ملوث 8ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے منشیات اور حدودکے مختلف مقدمات میں ملوث 8ملزمان کو بار بار طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہونے پراشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں استغاثہ کے مطابق ،ملزم سلیمان کے قبضہ سے171گرام ہیروئن برآمد ہونے پرتھانہ شفیق آباد میں ،ملزم عامرخان کے خلاف 152گرام چرس برآمد ہونے پرتھانہ ساندہ میں اورملزم طارق کے قبضہ سے آدھا کلو سے زائدچرس برآمد ہونے پر تھانہ ساندہ میں منشیات کے مقدمات درج ہیں ۔ ۔ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی قمر نے منشیات اور حدود کے مختلف مقدمات میں 6ملزمان اشتہاری قرار دے دیا ۔استغاثہ کے مطابق ملزم طارق سعیدکے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا میں ، ملزم اشتیاق احمد کے خلاف تھانہ لوئرمال میں جبکہ ملزم علی رضا کے خلاف تھانہ مصری شاہ میں پولیس نے منشیات کے مقدمات درج ہیں    ،علا وہ ازیں ملزم رفیق کے خلاف تھانہ کوٹ لکھپت میں جبکہ 2ملزمان شہزاد وغیرہ کے خلاف تھانہ سبزہ زار میں پولیس نے حدود کے مقدمات درج کررکھے ہیں۔