(ن) لیگ، ایم کیو ایم اور جے یو آئی(ف) کے ارکان کی نعرے بازی پر عمران خان پارلیمنٹ کی چھت کی طرف گھورتے رہے
اسلام آباد (آئی این پی) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پی ٹی آئی کے ارکان کی پارلیمنٹ میں واپسی اور ان کے استعفیٰ منظور نہ کرنے کے خلاف(ن) لیگ، ایم کیو ایم اور جے یو آئی کے ارکان کے احتجاج اور نعرے بازی کے دوران عمران مغموم اور سخت پریشان دیکھائی دیئے اور تھوڑی تھوڑی دیر بعد مسلسل پارلیمنٹ کی چھت کی طرف گھورتے رہے۔ انہوں نے تھوڑی دیر شاہ محمود قریشی سے صورتحال حال پر مشاورت بھی کی لیکن پھر دوبارہ تھوڑی کے نیچے ہاتھ رکھ کر فضاء میں گھورتے رہے۔ ان کی باڈی لینگوئج سے لگتا تھا کہ وہ شدید اضطراب میں ہیں لیکن کسی رد عمل کی بجائے شاہ محمود کے ہمراہ خاموشی سے بیٹھے رہے