پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے دائر درخواست نمٹا دی۔عدالت میں درخواست گزاربانو بی بی نے موقف اختیار کررکھاتھا کہ اس نے اپنی مرضی سے لاہور کے رہائشی اسلم سے پسند کی شادی کی ہے لیکن اس کے والدین و دیگر رشتہ دار اس رشتہ سے خوش نہیں ہیں اور اسی وجہ سے وہ مقامی پولیس کی مدد سے سائلہ اور اس کے شوہر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں ،سائلہ کو اپنے شوہر سے طلاق لینے پر مجبور کیا جارہا ہے ۔