آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس (کل ) طلب کرلیا
کراچی (آئی این پی) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پارٹی کا مرکزی مجلس عامہ(سی ای سی ) کا اجلاس (کل)بدھ کو طلب کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری کی طرف سے بلائے گئے سی ای سی کیمپ میں مشرق وسطی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گااور یمن کے معاملے پر پیپلزپارٹی کی پالیسی پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اس اجلاس میں پیپلزپارٹی کو مزید فعال بنانے پر بھی غور کیا جائے گا۔