تحریک انصاف کے ارکان کی سندھ اسمبلی کے اجلاس میں بھی شرکت

تحریک انصاف کے ارکان کی سندھ اسمبلی کے اجلاس میں بھی شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اے این این) قومی اسمبلی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے اراکین سندھ اسمبلی بھی اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچ گئے ہیں ۔ پی ٹی آئی اراکین نے استعفے واپس لینے کیلئے درخواست سیکریٹری اسمبلی کے پاس جمع کرادی ہے۔اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے خرم شیر زمان ،ثمر علی خان اور حفیظ الدین ایڈوکیٹ پہنچے ہیں ۔پی ٹی آئی کے 4اراکین نے ستمبر 2014میں اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دیاتھا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ ہم کسی سے لڑائی نہیں چاہتے،ہم سسٹم کی بہتری کیلئے اسمبلیوں میں واپس آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں لوگوں کی نمایندگی بھرپورطریقے سے ہونی چاہیے،ہم دھاندلی اوربوگس ووٹنگ کیخلاف آوازاٹھانے کیلئے واپس اسمبلی آئے ہیں اور اسی لیے ہم نے دھرنا دیا تھا۔

مزید :

صفحہ اول -