نشتر ٹاؤن میں بھینسوں کی بھرمار،ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن انکوائری افسر مقرر

نشتر ٹاؤن میں بھینسوں کی بھرمار،ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن انکوائری افسر مقرر

لاہور(جنرل رپورٹر)محکمہ بلد یات کے سیکرٹری خالد مسعود چودھری نے نشتر ٹاؤن میں تجاوزات کی بھر مار اور بھینسوں کی موجودگی کے حوالے سے’’روز نامہ پاکستان ‘‘میں شائع ہونے والی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن کو انکوائر ی افسر مقرر کر دیا ہے اور سیکرٹری نشتر ٹاؤن کی مختلف تنظیموں کے عہدیداروں نے مسلم لیگ (ن)یونین کونسل 138کے صدرشاہد بٹ کی قیادت میں وفد نے سیکرٹری بلدیات سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں شہریوں کی طرفسے ٹی او آر نشتر ٹاؤن کیخلافتحریری شکایات کیں جن میں کہا گیا کہ نشتر ٹاؤ ن کے ٹی او آر نے ٹاؤن کو اپنی جاگیر بنا رکھا ہے اور ٹاؤن کو تجاوزات اور بھینسوں کی حویلیوں میں تبدیل کر دیا ہے۔جس کے مالکان سے ٹی او آر ماہانہ وصول کرتے ہیں ۔جس پر سیکرٹری بلدیات نے ٹی او آر کیخلافمقامی لوگوں کی شکایات پر کارروائی کی ہدایت کی۔دریں اثناء سیکرٹری نے روز نامہ پاکستان میں نشتر ٹاؤن کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر پر ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن کو تحقیقات کر کے ٹی او آر کیخلاف انکوائر ی کا حکم بھی دیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4