عدالت نے اڑھائی سالہ بچی برآمد کرا کر ماں کے حوالے کر دی

عدالت نے اڑھائی سالہ بچی برآمد کرا کر ماں کے حوالے کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج حبس بے جا کی درخواست پر اڑھائی سالہ شیر خوار بچی کو باپ سے برآمد کروا کر درخواست گزار ماں کے ساتھ بھجوانے کا حکم دیتے ہوئے دائر درخواست نمٹا دی ۔عدالت میں مہرین بی بی نے دائردرخواست میں موقف اختیار کررکھا تھا کہ نشتر کالونی کے رہائشی سائلہ کے شوہر ناصر جاویدنے اسے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دھکے دے کر گھر سے نکال دیا ہے اور اس زبردستی اسکی کمسن سالہ بیٹی نورین کو اپنے پاس رکھا ہوا ہے