حکمرانوں کو ہر ظلم کا حساب دینا ہو گا،انجینئر یاسر گیلانی

حکمرانوں کو ہر ظلم کا حساب دینا ہو گا،انجینئر یاسر گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(پ ر) تحریک انصاف لاہور کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ پنجاب کے حکمرانوں صوبے کے خزانے کو اشتہاری مہم پر ضائع کر رہی ہے دوسری طرف عوام بجلی کی لوڈشیڈ نگ کی وجہ سے صنعتوں کی بند ش کی وجہ سے بے روزگاری اور مہنگائی کا شکار ہے     ان کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے جا رہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میاں مبشر یعقوب، ندیم مبشر سندھو، اکبر علی انجم، میاں محمد علی، شاہ نواز خان، ارشاد سیٹھی، حاجی شوکت، خالد فاروق، زاہد عباس، میاں مظفر اور لالہ محبوب اکبر کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کے حواری سب اچھا کی رٹ لگا کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر پنجاب حکومت نے کوئی اقدامات نہ کئے تو تحریک انصافبھرپور احتجاج کرے گی اب مزید عوام کا استحصال برداشت نہیں کیا جائے گا حکمرانوں کو ہر ظلم کا حساب دینا ہو گا۔