طالبات کا اعزاز
لاہور(پ ر) ڈویژنل پبلک سکول میں پانچویں کلاس کی طالبہ زُمر عمران نے 97.50 فیصد نمبر لیکر کلاس میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔طالبہ نے سالانہ امتحانات میں 50495 رولنمبر کے ساتھ 600 میں سے 585 نمبر حاصل کئے۔زُمر عمران نے معاشرتی علوم میں 100 جبکہ سائنس اور انگلش میں 99 اور 96 نمبر حاصل کئے۔
لاہور(پ ر) ڈویژنل پبلک سکول ماڈل ٹاؤن میں کلاس ون کی طالبہ نحر عمران نے 98 فیصد نمبر لے کر کلاس میں چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ رحمان پورہ اچھرہ کی رہائشی طالبہ نے سالانہ امتحانات میں 600 میں سے 588 نمبر حاصل کئے ۔ طالبہ نے سائنس میں 100 جبکہ ریاضی، انگریزی اور اردو میں بالترتیب 99 ،98 اور 97 نمبر حاصل کئے۔ اساتذہ نے نیک تمناؤں کے ساتھ ساتھ بچی کا نام ڈی پی ایس سکول کی سالانہ ڈائریکٹری ، ویب سائٹ اور فیس بک پیج پر دینے کی سفارش کی ہے۔