حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کر کے بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے،محمد عبدالشکور

حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کر کے بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے،محمد عبدالشکور
 حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کر کے بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے،محمد عبدالشکور

  

 لاہور(وقائع نگار)آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی صدر محمد عبد الشکور نے صحت کے عالمی دن کے موقع پراپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ صفائی نصف ایمان ہے اور حفظان صحت کے اصولوں پر عمل سے روز مرہ اور پیچیدہ بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔ پاکستان سمیت تیسری دنیا میں صحت عامہ کی صورتحال تشویش ناک ہے اور عوام میں حفظان صحت کا شعور نہ ہونے کے باعث لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں ۔ الخدمت فاؤنڈیشن عوام الناس میں حفظان صحت کا شعور اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں سستے داموں صحت عامہ کی سہولیات فراہم کرنے میں کوشاں ہے     اور اس وقت الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت ملک بھر میں 19 ہسپتال ،152کلینک، 16میٹرنٹی ہسپتال،90 ڈائیگنوسٹک سینٹرزاور10 بلڈ بینک اور265 ایمبولینس کام کر رہی ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 4