اے ایس ایف کے کمپنی کمانڈر چودھری اسلم سمیت اہلکاروں کیخلاف مقدمے کا حکم

اے ایس ایف کے کمپنی کمانڈر چودھری اسلم سمیت اہلکاروں کیخلاف مقدمے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ایئر پورٹ سکیورٹی فورس کے کمپنی کمانڈر چودھری اسلم سمیت دیگر اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم د ے دیا۔ مسٹر جسٹس عبدالسمیع خان نے چودھری اسلم کی اندراج مقدمہ کے حکم کے خلاف دائردرخواست خارج کردی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سیشن عدالت نے حقائق کے برعکس شہری محمد فہیم پر تشدد کرنے کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے ، شہری فہیم پر تشدد کرنے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ، انہوں نے استدعا کی کہ سیشن عدالت کا حکم کالعدم کیا جائے، شہری محمد فہیم کے وکیل آفتاب باجوہ نے موقف اختیار کیا کہ ایئر پورٹ سکیورٹی فورس کے کمپنی کمانڈر چودھری اسلم نے دیگر اہلکاروں کے ساتھ مل کے شہری کو اغواء کرنے کا بعد تشدد کا نشانہ بنایا، انہوں نے استدعا کی کہ چودھری اسلم کی درخواست خارج کر کے سیشن عدالت کے فیصلے کے مطابق مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ایئر پورٹ سکیورٹی فورس کے کمپنی کمانڈر چودھری اسلم سمیت دیگر اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست خارج کر دی۔ اے ایس ایف

مزید :

صفحہ آخر -