ہائیکورٹ کاتوڑ پھوڑ اور دو افراد کو زندہ جلانے میں مبینہ طور پرملوث 14افراد کو بازیاب کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم

ہائیکورٹ کاتوڑ پھوڑ اور دو افراد کو زندہ جلانے میں مبینہ طور پرملوث 14افراد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ یوحنا آباد کے دوران توڑ پھوڑ اور دو افراد کو زندہ جلانے میں مبینہ طور پرملوث 14افراد کو بازیاب کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔مسٹر جسٹس عبدالسمیع خان نے ایم اے جوزف کی درخواست پر سماعت کی،د رخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے سانحہ یوحنا آباد میں توڑ پھوڑ اور دو افراد کو زندہ جلائے جانے کے شبہ میں چودہ افراد کو حبس بیجا میں رکھا ہوا ہے،انہوں نے استدعا کہ محبوس افراد کو بازیاب کرا کر عدالت میں پیش کیا جائے، پولیس کی طرف سے رپورٹ جمع کراتے ہوئے کہا گیا کہ 11افراد نے بیان حلفی جمع کرائے ہیں کہ انہیں کسی نے محبوس نہیں کیا بلکہ وہ اپنے گھروں میں ہی موجود ہیں، ایک شخص بیرون ملک چلا گیا ہے جبکہ باقی کے دو افراد کے بارے میں پولیس کچھ نہیں جانتی، عدالت نے دلائل سننے کے بعد پولیس کو حکم دیا کہ تمام افراد کو بازیاب کرا کے 8اپریل کوعدالت میں پیش کیا جائے۔ بازیابی کا حکم

مزید :

صفحہ آخر -