بیورو کریسی کو ایوان میں حاضر ہونے کا پابند بنایا جائے، سردار شیر علی گورچانی
لاہور( نمائندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ایک بار پھر متعلقہ محکمے کے سیکرٹری کی عدم شرکت پر احتجاج کیا گیا اور کہا گیا کہ بیورو کریسی کو ایوان میں حاضر ہونے کا پابند بنایا جائے اور محکموں کی جانب سے غلط جوابات دینے پر نوٹس لیا جائے ‘ قائم مقام سپیکر سردار شیر علی گورچانی نے ایک بار پھر یہ وارننگ دیدی ہے کہ جس محکمے کا سیکرٹری اپنے محکمے کے وقفہ سوالات کے وقت ایوان کی گیلری میں نہیں آئے گا تو اس دن اس محکمے کے سوالات کو معطل کردیا جائے گا لہذا ہر محکمے کا وزیر اپنے سیکرٹری کی حاضر ی کو ہر صورت میں یقینی بنائے جس پر محکمہ سکولز ایجوکیشن کے وزیر رانا مشہود احمد خاں نے قائم مقام سپیکر سے کہا کہ میں نے آپ کو بتا دیا دیا تھا کہ چونکہ آج میرے محکمے کو آؤٹ آف شیڈول ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے اس لئے سیکرٹری ایجوکیشن پہلے سے فیصل آباد میں حکومت کے پروگرام پڑھو پنجاب اور بڑھو پنجاب کے سلسلے میں مصروف ہیں اس لئے ان کی جگہ پر ایڈیشنل سیکرٹری اور دیگر سرکاری افسران موجود ہیں تاہم آئندہ سیکرٹری موجود ہوں گے ۔ شیر علی گورچانی