پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں سینئرصحافی اسد ساہی کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں سینئرصحافی اسد ساہی کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ ...

لاہور( نمائندہ خصوصی ) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں سٹی 42کے چیف رپورٹر اسد ساہی مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا گیا ۔اجلاس کی کاروائی کے وقفہ سوالات کے دوران حکومتی رکن باؤ اختر علی نے نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے قائم مقام سپیکر سردار شیر علی گورچانی سے کہا کہ سنئیر صحافی اسد ساہی کا انتقال ہو گیا ہے اس لئے ان کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی جائے جس پر قائم مقام سپیکر سردار شیر علی گورچانی نے کہا کہ وقفہ سوالات کے فوری بعد فاتحہ کی جائے گی اور جیسے ہی وقفہ سوالات ختم ہوا تو ایوان میں فاتحہ خوانی کی گئی۔

مزید : صفحہ آخر