معروف عالم دین مولانا الیاس گھمن کاجامعہ اشرفیہ کا دورہ ،اساتذہ اور علماء کرام سے ملاقات

معروف عالم دین مولانا الیاس گھمن کاجامعہ اشرفیہ کا دورہ ،اساتذہ اور علماء ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (نمائندہ خصوصی )ملک کے معروف عالم دین، عالمی اتحاد اہل سنت کے سربراہ متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن نے گزشتہ روز جامعہ اشرفیہ لاہور کا دورہ کرتے ہوئے اساتذہ اور علماء کرام سے خصوصی ملاقات کی اس موقعہ پر انہوں نے جامعہ اشرفیہ لاہور میں طلبہ کرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے آپ کو علم و عمل، تقویٰ اور اخلاص و للّٰہیت میں ڈھالنا ہوگا اور دلائل وحکمت کے ساتھ دین کی اشاعت اور عقائد و نظریات کے تحفظ آئین و قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دینی مدارس ہدایت کے سرچشمے ، اسلام کے قلعے اور پوری دنیا میں اشاعتِ دین کا بہترین ذریعہ ہیں اور یہ قیامت تک باقی رہیں گے انہوں نے کہا کہ آج کے پُرفتن دور میں نسل نو کے ایمان کی حفاظت کیلئے علماء کرام ، والدین و اساتذہ سمیت سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ الیاس گھمن

مزید :

صفحہ آخر -