این اے 118 ‘ریکارڈ نادرا بھجوانے میں تاخیر پررپورٹ الیکشن ٹربیونل پیش

این اے 118 ‘ریکارڈ نادرا بھجوانے میں تاخیر پررپورٹ الیکشن ٹربیونل پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نامہ نگار)این اے 118دھاندلی کیس میں ووٹوں کی نادرا سے تصدیق کے لئے ریکارڈ نادرا بجھوانے میں تاخیر کے حوالے رپورٹ الیکشن ٹربیونل میں پیش کردی گئی جس میں بتایا گیا کہ ریٹرنگ افسر کا تبادلہ ہو چکا ، نئے ریٹرنگ افسر کے چارچ سنبھالنے کے بعد ریکارڈ نادرا کو ارسال کر دیا جائے گا۔تحریک انصاف کے ناکام امیدوار حامد زمان نے مسلم لیگ (ن)کے ایم این اے ملک ریاض کے خلاف دھاندلی کیس دائر کر رکھاہے۔ الیکشن ٹربیونل کو بتایا گیا کہ ریٹرنگ افسر محسن رضا کا تبادلہ ہو چکا ہے اور ان کی جگہ نئے ریٹرنگ افیسر نے ابھی چارج نہیں لیا اوراسی وجہ سے این اے 118کے ریکارڈ کو نادرا بجھوانے میں تاخیر ہوئی ہے ۔گزشتہ تاریخ پر الیکشن ٹربیونل نے ریکارڈ جلد نادرا بجھوانے اور تاخیر کی وضاحت پیش کرنے کا حکم دیا تھا جس پر سابق اسسٹنٹ ریٹرنگ افسر نے تاخیر کے حوالے سے رپورٹ الیکشن ٹربیونل میں جمع کرائی گئی ہے ،ٹربیونل کو بتایا گیا کہ2 روز تک ریٹرنگ افسر چارج سنبھال لیں گے ،انتظامات مکمل ہیں رواں ہفتہ کے اختیام تک تمام کاروائی مکمل کرنے ریکارڈ کو نادرا بجھوا دیا جائے گا ۔درخواست گزار حامد زمان 13لاکھ 73 ہزار نادرا فیس اور ٹرانسپورٹ اور اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسر کے اسلام آباد میں قیام کے اخراجات کی مد میں 95ہزار جمع کرا چکے ہیں۔الیکشن ٹربیونل کاظم علی ملک کیس کی مزید سماعت 11اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔ این اے 118

مزید :

صفحہ آخر -