ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت سے 5نئی جیلوں کی تعمیرسے متعلق رپورٹ طلب کر لی
لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے صوبہ بھر میں نئی جیلوں کی تعمیر کے لئے دائردرخواست پرپنجاب حکومت سے 5نئی جیلوں کی تعمیرسے متعلق تفصیلی رپورٹ 23 اپریل تک طلب کر لی ہے۔مسٹر جسٹس سہیل اقبال بھٹی نے شہری ردا قاضی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل معظم علی شاہ نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب بھر کی موجودہ جیل میں مقررہ حد سے زائد قیدی موجود بند ہیں، قیدیوں کے تناسب سے صوبے میں پہلے سے قائم جیلیں کم ہیں ، جیلیں کم ہونے کی وجہ سے قیدیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جیلوں کے سے قیدیوں کی تعداد میں اضافہ کی وجہ سے سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں کی جانوں کو بھی خطرہ ہے ،صوبہ بھر میں نئی جیلیں تیار کرنے اور زیر تعمیر جیلوں کی تفصیلات طلب کی جائیں، سماعت کے بعد عدالت نے صوبہ بھر میں نئی جیلوں کی تعمیر کے لئے درخواست میں پنجاب حکومت سے 5 نئی جیلوں کی تعمیر سے متعلق تفصیلی رپورٹ 23 اپریل تک طلب کر لی ۔ نئی جیلیں