ہائیکورٹ کاپیپر بورڈ ملز کیخلاف 30 ملین روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ کے مقدمہ پر کارروائی روکنے کا حکم

ہائیکورٹ کاپیپر بورڈ ملز کیخلاف 30 ملین روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ کے مقدمہ پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پیپر بورڈ ملز کے خلاف 30 ملین روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ کے مقدمہ پر کارروائی روکنے کا حکم دے دیا۔مسٹر جسٹس شاہد جمیل خان نے سائنر جی پیپر بورڈ ملز کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کمپنی کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ فیڈل بورڈ آف ریونیو نے واجب الادا سیلز ٹیکس کے ریکارڈ کا تخمینہ لگائے بغیر ہی 30 ملین روپے کے ٹیکس فراڈ کا جھوٹا مقدمہ درج کر دیا ہے اور اندراج مقدمہ سے قبل ایف بی آر کی جانب سے کمپنی کو کوئی شوکاز نوٹس بھی نہیں بھجوایا گیا، ایف بی آر نے سائنرجی پیپربورڈ ملز کے خلاف غیر قانونی طور پر مقدمہ درج کیا ہے ،درج کیا گیا مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیا جائے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک ایف بی آر کو کمپنی کے خلاف کارروائی سے روکنے کا حکم دیا جائے، سماعت کے بعد عدالت نے سائنر جی پیپر بورڈ ملز کے خلاف 30 ملین روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ کے مقدمہ پر عملدرآمد روکنے کا حکم دیتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے 14اپریل تک جواب طلب کرلیا۔ پیپر بورڈ ملز

مزید :

صفحہ آخر -