یو ایس ایڈ کے تعاون سے لیسکو ریجنل ٹریننگ سنٹر میں قائم آئی ٹی لیب کا افتتاح
لاہور(کامرس رپورٹر) یو ایس ایڈ کے مشن ڈائریکٹر پاکستان گریگوری گوٹلیب اور لیسکو چیف قیصر زمان نے لیسکو ریجنل ٹریننگ سنٹر میں آئی ٹی لیب کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر یو ایس قونصل جنرل زیچرے ہارکینرائیڈراور یو ایس ایڈ کی صوبائی ڈائریکٹر میگی سکاش بھی موجود تھیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشن ڈائریکٹر گوٹلیب نے کہا کہ آئی ٹی لیب کی بدولت لیسکو اپنے علاقے میں ضروری توانائی کا بہتر انتظام کرنے کے قابل ہوگی۔ یو ایس قونصل جنرل زیچرے ہارکنائیڈر نے اپنے خطاب میں کہا کہ فریقین کے عزم اور دلجمعی کی بدولت پاکستان میں بجلی کی قلت ماضی کی بات بن جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ آئی ٹی سنٹر ٹیکنالوجیز متعارف کروانے کے عمل کی بنیاد بنے گااور لیسکو کے آپریشنز اور صارفین کو بجلی کی فراہمی بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔ واضح رہے کہ یو ایس ایڈ پانچ سالہ پاور ڈسٹری بیوشن پروگرام کے تحت بجلی کے شعبے میں اصلاحات لانے اور توانائی کے موجودہ بحران کو دور کرنے میں حکومت پاکستان کو معاونت فراہم کر رہا ہے۔اس پروگرام کا مقصد بجلی کے شعبے میں سبسڈی ختم کرنا اور صارفین کو بجلی کی فراہمی بہتر بنانا ہے، تا کہ لائن لاسز کم ہوں، بلوں کی وصولی بڑھائی جائے اور کسٹمر سروسز میں اضافہ ہو۔ لیسکو آئی ٹی لیب کا قیام بھی اس پروگرام کے تحت عمل میں آیا ہے۔ اس میں ایک سرور، 28 کمپیوٹر،تین یو پی ایس یونٹ،نیٹ ورکنگ کی سہولیات، ملٹی میڈیا آلات، فرنیچر اور ایئر کنڈیشنر شامل ہیں۔ لیسکو آئی ٹی لیب