آل پارٹیز مشرق وسطیٰ کانفرنس کی جھلکیاں

آل پارٹیز مشرق وسطیٰ کانفرنس کی جھلکیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( نمائندہ خصوصی) *آل پارٹیز مشرق وسطیٰ کانفرنس کا ٹھیک 2 بجے آغاز تلاوت قرآن ،حمدباری تعالیٰ ، نعت رسول مقبول اور ترانہ اتحاد امت سے ہو۔ *؂سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے اورپولیس کی بھاری نفری تعینات تھی ۔ *ہوٹل میں واک تھرو گیٹ نصب کئے گئے تھے اور لیڈی پولیس بھی موجود تھی۔ *تنظیم اتحاد امت پاکستان کے زیراہتمام آل پارٹیز مشرق وسطیٰ کانفرنس نماز ظہر پڑھ کر شروع ہوئی جبکہ نماز عصر تاخیر سے پڑھی گئی ۔ *دستار،ٹوپی اور ننگے سرتنظیم اتحاد امت پاکستان کے شاہین ورکر زکانفرنس کے دوران مختلف فرائض انجام دیتے رہے۔ *تنظیم اتحاد امت پاکستان کے زیر اہتمام ’’آل پارٹیز مشرق وسطیٰ کانفرنس ‘‘میں نقابت کے فرائض محمدنواز کھرل کے سرانجام دئیے ۔ *کانفرنس میں خواتین کیلئے خصوصی نشستوں کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ *ہوٹل کی دیواروں اور باہر سڑکوں پر مختلف بینز لگائے گئے تھے جو اردو اور انگلش دونوں زبانوں میں تھے۔ * آل پارٹیز مشرق وسطیٰ کانفرنس کا اختتام درود و سلام اور دعا کے ساتھ کیا گیا۔ *تنظیم اتحاد امت م کے زیراہتمام آل پارٹیز مشرق وسطیٰ کانفرنس کے اختتام پر قائدین کو روانہ کرنے کی وجہ سے ڈیوس روڈ کی ٹریفک بند رہی۔ * آل پارٹیز مشرق وسطیٰ کانفرنس میں 50سال سے زائدعمر کے افرادکی تعدادزیادہ تھی۔ * آل پارٹیز مشرق وسطیٰ کانفرنس میں100سے زائد جماعتوں ،10آستانوں کے سجادہ نشین اور20سے زائد مدارس کے مہتمم حضرات نے شرکت کی۔ *تنظیم اتحاد امت پاکستان کے صدر محمد ضیاء الحق نقشبندی نے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ ہم زیادہ لمبے چوڑے وعدے کرنے کی بجائے صرف وہ کہیں گے جو کر سکیں ۔ * آل پارٹیز مشرق وسطیٰ کانفرنس میں شائع شدہ لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا۔  جھلکیاں

مزید :

صفحہ آخر -