پنجاب حکومت نے 6افسران کے تقرر اور تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے

پنجاب حکومت نے 6افسران کے تقرر اور تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے

 لاہور (خبر نگار خصوصی ) پنجاب حکومت نے 6افسران کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں تقرری کے منتظر حسین سردار کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ زراعت لگایا گیا ہے خاور کمال او ایس ڈی کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ لگا دیا گیا۔ عادل اکبر خان ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ زراعت کو ٹرانسفر کرکے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ صنعت، صاحبزادی وسیمہ عمر ڈسٹرکٹ آفیسر کو آرڈینیشن لاہور کو ٹرانسفر کرکے ایڈیشنل کمشنر کو آرڈینیشن لاہور، ندیم عالم بٹ ایڈیشنل سیکرٹری لٹریسی کو ٹرانسفر کرکے ان کی خدمات سکول ایجوکیشن کے سپرد کر دی گئیں محمد اکرم خان کو لٹریسی پراجیکٹ سے ٹرانسفر کرکے ایڈیشنل سیکرٹری لٹریسی لگایا گیا ہے تقرر ، تبادلے

مزید : صفحہ آخر