پنجاب اسمبلی اجلاس کی جھلکیاں

پنجاب اسمبلی اجلاس کی جھلکیاں

 لاہور ( شہزاد ملک ) پنجاب اسمبلی کا اجلاس حسب معمول تاخیر سے شروع ہوا *اجلاس کے آغاز پر خواتین ارکان اسمبلی خوش گپیوں میں مصروف رہیں* مرد ارکان کی ایوان میں حاضری نہ ہونے کے برابر تھی*اپوزیشن رکن وقاص موکل نے سوالوں کے جواب کی کاپی کو مس پرنٹ قرار دیا تو وزیر تعلیم نے انہیں کہا کہ آپ اپنی آنکھوں کا چشمہ دوبارہ چیک کروالیں * اجلاس میں صوبائی وزیر قانون میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن چیونگم چباتے رہے اور دیگر وزراء کو بھی چیونگم تقسیم کرتے رہے* پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں تحریک انصاف کی عدم شرکت بھی موضوع بحث بنی رہی* محکمہ سکولز ایجوکیشن سے متعلق پی ٹی آئی ارکان کے سوالات کو ان کی عدم شرکت پر نمٹا دیا گیا۔ جھلکیاں

مزید : صفحہ آخر