اسلام آباد ہائیکورٹ ، قائمقام چیئرمین اوگرا کواختیارات کے استعمال سے روکدیا

اسلام آباد ہائیکورٹ ، قائمقام چیئرمین اوگرا کواختیارات کے استعمال سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکریٹری کابینہ کو بطور قائم مقام چیئرمین اوگرا اختیارات استعمال کرنے سے روکتے ہوئے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کو چیئرمین اوگرا کے خلاف جاری انکوائری ایک ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیدیا ۔پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل دو رکنی بنچ نے چیئرمین اوگرا سعید احمد کو جبری رخصت پر بھجوانے کے حکومتی اقدام کے خلاف عدالتی فیصلہ کالعدم قرار دینے کی اپیل پر سماعت کی۔وفاق کی جانب سے دائر انٹراکورٹ اپیل میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ چیئرمین اوگرا کو معطل یا فارغ نہیں کیا گیا بلکہ ان کے خلاف انکوائری کو شفاف بنانے کے لیے جبری رخصت پر بھجوایا گیا۔چیئرمین اوگرا کے وکیل بابر ستار نے عدالت کو بتایا کہ انکوائری تو ممبر گیس کے خلاف بھی چل رہی ہے مگر انہیں جبری رخصت پر نہیں بھجوایا گیا۔ عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ چیئرمین کو جبری رخصت پر بھیجا ہے تو ممبر گیس کیوں کام کر رہے ہیں؟۔ اوگرا کے دیگر ممبرز کے خلاف جاری انکوائری سے متعلق رپورٹس سات دن میں جمع کرائی جائے۔ عدالت نے عبوری حکم میں کہا کہ چیئرمین اوگرا کے اختیارات کوئی اور استعمال نہیں کر سکتا۔ مزید سماعت 13 اپریل کو ہو گی۔ قائمقام چیئرمین اوگرا

مزید :

صفحہ آخر -