ہوپ پنجاب نے دو فیصداضافی کوٹہ کاٹنے کی تجویز مسترد کر دی

ہوپ پنجاب نے دو فیصداضافی کوٹہ کاٹنے کی تجویز مسترد کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ہوپ پنجاب نے متفقہ طور پر وزارت مذہبی امور کی طرف سے طے شدہ معاہدے کی خلاف دو فیصداضافی کوٹہ کاٹنے کی تجویز مسترد کر دی ،2016کی پالیسی 2016 میں بنائی جائے 2015 ء کی پالیسی میں 2016، کے نکات قابل قبول نہیں ،وزارت کی طرف سے پرائیویٹ سکیم کے لیے خود پیکج دینے لی تجویز پرائیویٹ سکیم کی روح کے منافی ہے 70کروڑ کیش گارنٹی HCFکی موجودگی میں مزید5فیصد پرفارمنس گارنٹی کا مطالبہ پرائیویٹ حج مہنگا کرنے کی سازش ہے،پرائیویٹ حج سکیم 50فیصد کی سٹیک ہولڈر ہے حج2015ء کی پالیسی فائنل کرنے سے پہلے پرائیویٹ حج سکیم جو 50فیصد کی حامل ہے ان کے منتخب نمائندوں کو اعتماد میں لیا جائے ،ہوپ پنجاب کے چےئرمین احسان اللہ کی زیر صدارت لاہور میں جنرل کونسل کے ہونے والے ہنگامی اجلاس میں اہم فیصلے کر لیے گئے ،وزارت کی طرف سے 20فیصد کی بجائے زبردستی 22فیصد کوٹہ کاٹنے کی صورت میں وزارت مذہبی امور کے دفتر کے سامنے دھرنا دینے سمیت احتجاجی تحریک کے مختلف مراحل کی منظوری دے دی گئی ،ہوپ کے چےئرمین احسان اللہ کو پنجاب کے حج آرگنائزر نے متفقہ طور پر3نکات کی منظوری دیتے ہوئے ہوپ کی مرکزی کونسل کے سامنے رکھنے کی منظوری دی،جنرل کونسل کے اجلاس میں ایگزیکٹر ممبر ہوپ شاہد رفیق ،چودھری محمد اکبر،چودھری امتیاز بھٹی ،جااوید اختر،حافظ عبد الشکورسیالوی ،عابد شیخ،غلام شبیر،فیصل لیاقت،انوار الحق،احمد مغل،رشید صدیقی، رائے ظفر،پروفیسر زاہد کھوکھر،مشتاق شیخ،خرم ثقلین اور ذیشان نے اظہار خیال کیا ،ہوپ کا ہنگامی اجلاس وزارت مذہبی امور کی طرف سے حج پالیسی2015ء کے ڈرافٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے قومی اسمبلی مذہبی امور کو بریفنگ کے دوران گورنمنٹ اور ہوپ کے درمیان 2012ء سے طے معاہدہ 2015ء میں پرائیویٹ سکیم اور سرکاری سکیم کا پچاس پچاس فیصد کوٹہ ہو گا اور بیس بیس فیصد کوٹہ کٹے گا کے برعکس پرائیویٹ سکیم کا 22 فیصد کوٹہ کاٹنے کے انکشاف پر ہوپ کے نمائندگان اور ملک بھر کے حج آرگنائزرمیں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی وزارت کی طرف سے زبردستی مسلط کیے گیے فیصلے کے خلاف آج ،کے پی کے،کراچی،اسلام آباد کے ساتھ ساتھ پنجاب ہوپ کی جنرل کونسل کا اجلاس ہمدرد سنٹر میں ہنگامی طور پر طلب کیا گیا اس میں HGOنے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پرفارمنس گارنٹی اور 2فیصد کوٹہ کاٹنے کے فیصلے کو مسترد کر دیا۔ ہوپ

مزید :

صفحہ آخر -