ایٹمی معاہدہ،ایران پر اقتصادی پابندیاں بر قرار رکھنے کیلئے امریکی کانگریس میں بل پیش کرنے کا فیصلہ

ایٹمی معاہدہ،ایران پر اقتصادی پابندیاں بر قرار رکھنے کیلئے امریکی کانگریس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 واشنگٹن(اظہر زمان ‘بیورو چیف ) ایران کے ساتھ ہو نے والے ایٹمی معاہدے کے بارے میں امریکی کانگریس میں ایک نیا بل پیش کر نے کی تیاری ہور ہی ہے اور اگر وہ بل منظور ہو گیا تو کانگریس اوبامہ انتظامیہ کو اقتصادی پابندیں اٹھانے کیلئے مزیددو ماہ تک روک سکے گی ۔سینیٹ کی فارن ریلیشنز کمیٹی کے چیزمین باب کا رکر نے ’’ فوکس نیوز ‘‘ کو ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ ا ن کی کمیٹی میں 14اپریل کو اس بل پر ووٹنگ ہو گی جس کے تحت ایٹمی معاہدے کیلئے امریکی کانگریس کی منظور ی لازی قرار دی جائے گی ۔ٹینیسی کی ریاست سے تعلق رکھنے والے ری پبلکن پارٹی کے سینیٹر ’’باب کا رکر ‘‘ صدر اوبامہ کے شدید مخالفوں میں شمار ہو تے ہیں۔ انہوں نے انٹرویو میں مزید بتایا کہ اس بل کو ری پبلکن اور ڈیموکریٹک دونوں پارٹیوں کی حمایت حاصل ہو نے کی امید ہے جس کے ذریعے کانگریس دو ماہ تک اقتصادی پابندیاں اٹھا نے کے معاملے کا جائزہ لے گی۔ یاد رہے صدر اوبامہ نے گذشتہ ہفتے کانگریس کو خبر دار کیا تھا کہ اگر اس معاہدے میں کو ئی رکاوٹ پڑی تو پھر ایران کے ساتھ تصادم کی صورت بن جائے گی لہٰذا وہ ریپبلکن کے بل کو ویٹو کر دیں گے۔سینیٹر باب کا رکر کا کہنا ہے کہ صدر اوبامہ کو ویٹو سے روکنے کیلئے سینیٹ کو ضروری 67ووٹ حاصل ہونے کا امکان ہے۔ ان کامزید کہنا تھا کہ امریکی عوام چاہتے ہیں کہ کانگریس اس معاہدے کا جائزہ لے ۔ امریکی کانگریس،بل

مزید :

صفحہ آخر -