وارڈن نے فیصل آباد کے گمشدہ بچے کو والدہ کے سپرد کردیا

وارڈن نے فیصل آباد کے گمشدہ بچے کو والدہ کے سپرد کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (کرائم سیل) ٹریفک سیکٹر لوئر مال کے وارڈن نے داتا دربار سے ملنے والے فیصل آباد کے گمشدہ بچے شاہ نین کواسکی والدہ کے سپردکر دیا ،دوران ڈیوٹی فرض شناسی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر ٹریفک وارڈن نوید کیلئے نقد انعام اور سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا گیا ہے ۔ چیف ٹریفک آفیسر لاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس شہریوں کی مدد اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کا رلا رہی ہے۔سی ٹی او نے کہا کہ ٹریفک سیکٹر لوئر مال میں تعینات وارڈن نویدکو دوران ڈیوٹی داتا دربار کے قریب ایک روتا ہوا بچہ نظر آیا جس نے دریافت کرنے پر بتایا کہ اس کا نام شاہ نین شبیر ولد شبیر حسین ہے اور وہ فیصل آباد کا رہائشی ہے ۔شاہ نین نے بتایا کہ وہ اپنی والدہ کے ہمراہ لاہو ر آیا اور بچھڑ گیا ہے۔ٹریفک وارڈن نوید نے تھانہ داتا دربار میں گمشدہ بچے کے بارے میں رپورٹ کرکے اس کے گھر رابطہ کیا اور اس کی والدہ زینت بی بی کے حوالے کر دیا گیا ۔سی ٹی او نے فرض شناسی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والے وارڈن نوید کیلئے نقد انعام اور سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -