ایک ماہ گزرنے کے باوجود بزرگ شہری کا مقدمہ درج نہ ہو سکا

ایک ماہ گزرنے کے باوجود بزرگ شہری کا مقدمہ درج نہ ہو سکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کر ائم سیل) لٹن روڈ پولیس کی افسر شاہی ،ایک ماہ گزرنے کے باوجود بھی بزرگ شہری کا مقدمہ درج نہ ہو سکا ۔تفصیلا ت کے مطابق شاد مان کے رہائشی محمد اقبال نے روز نامہ’’پاکستان‘‘ سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ جاوید بابر نے لین دین کے سلسلے میں مجھے46ہزار کا چیک دیا تھا لیکن مقررہ تاریخ پر چیک ڈس آنر ہو گیا،اس کے خلا ف میں نے ایک ماہ قبل تھانہ لٹن روڈ میں درخواست دی لیکن میرا مقدمہ درج نہ ہو سکا ۔تھانے والوں سے مایوس ہو کر میں نے عدالت سے رجوع کیا مگر عدالت کے حکم کے باوجود لٹن روڈ کی پولیس میرا مقدمہ درج نہیں کر رہی ہے، اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ میرا مقدمہ درج کر وا کے مجھے انصاف فراہم کیا جائے ۔جب اس بارے میں ایس ایچ او لٹن روڈ سے رابطہ کیا گیا تو اس کا کہنا تھا کہ مدعی میرے پاس آئے میں ان کی شکایت دور کر دوں گا۔

مزید :

علاقائی -