بیوی کے بھائیوں نے شوہر کے بھائیوں کو گھر میں گھس کر تشد د کانشانہ بناڈالا

بیوی کے بھائیوں نے شوہر کے بھائیوں کو گھر میں گھس کر تشد د کانشانہ بناڈالا

کامونکے (نمائندہ پاکستان)شوہر بیوی میں معمولی تلخ کلامی بیوی کے بھائیوں نے شوہر کے بھائیوں کو گھر میں گھس کر تشد د کانشانہ بناڈالا ،بتایا گیاہے کہ گزشتہ روز محلہ سلامت پورہ کے رہائشی حبیب الرحمن کی اپنی بیوی کیساتھ گھر میں معمولی تلخ کلامی ہوگئی جس پر حبیب الرحمن کی بیوی کے بھائیوں احسان اللہ ،امان اللہ اور دس نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر حبیب الرحمن کے بھائیوں مقصود احمد،محمود احمد ،داوٗداحمد اور اسکی بیوی پر تشد د کرکے شدید زخمی کردیا سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔

مزید : علاقائی