حافظ آباد: سکھیکی میں دو مختلف حادثات میں 2خواتین جاں بحق ہوگئیں

حافظ آباد: سکھیکی میں دو مختلف حادثات میں 2خواتین جاں بحق ہوگئیں

 حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) حافظ آباد کے نواحی قصبہ سکھیکی میں دو مختلف حادثات میں 2خواتین ہلاک ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق محلہ حاجی پورہ کی رہائشی 50سالہ امت بی بی زوجہ محمد مالک ساہی گھر سے نکل کر سڑک کراس کررہی تھی کی ایک تیز رفتار رکشہ نے اسے ٹکر دے ماری جس سے وہ شدید ذخمی ہوگئی۔اسے تشویشناک حالت میں میوہسپتال لاہور لیجایا جارہا تھا کہ وہ راستہ میں زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔دوسرا حادثہ بھی نئی سکھیکی منڈی کے قریب پیش آیا جہاں محلہ حاجی پورہ کی رہائشی 60سالہ خاتون زینب بی بی زوجہ بشیر احمد سڑک عبور کررہی تھی کی مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار موٹر سائیکل نے اسے ٹکر مار کر شدید زخمی کردیا ۔جس پر اسے شدید ذخمی حالت میں پنڈی بھٹیاں ہسپتال لیجایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

مزید : علاقائی