گجرات ، مختلف علاقوں سے دو لڑکیوں سمیت تین خواتین کو اغوا کر لیا گیا

گجرات ، مختلف علاقوں سے دو لڑکیوں سمیت تین خواتین کو اغوا کر لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گجرات (بیورورپورٹ)گجرات کے مختلف علاقوں سے دو لڑکیوں سمیت تین خواتین کو اغوا کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر جلالپور جٹاں کے نواحی گاؤں نند پور میں اغوا کی پہلی واردات ہوئی جہاں سے شادی شدہ خاتون حلیمہ بی بی کو نامعلوم وجوہات پر اغوا کر لیا گیا جلالپور جٹاں کے گاؤں رامبڑیانوالہ سے مریم نامی لڑکی کو بھی اغواکاروں نے نامعلوم وجوہات پر اغوا کر لیا جبکہ تیسری واردات تھانہ صدر کھاریاں کے گاؤں کولیاں حبیب سے سمیرا بی بی کو اغو ا کیا گیا پولیس نے تینوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔

مزید :

علاقائی -