سٹی ٹریفک پولیس کے زیرِ استعمال گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی انسپیکشن

سٹی ٹریفک پولیس کے زیرِ استعمال گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی انسپیکشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کر ائم سیل)چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے سٹی ٹریفک پولیس کے زیرِ استعمال سرکاری گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کی معمول کی انسپیکشن کے دوران ایس پیز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی اپنی ڈویژنز میں استعمال ہونیوالی گاڑیوں کی مرمت اور دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دیں ،کوتاہی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی ۔سی ٹی اونے کہا کہ ٹریفک پولیس کی گاڑیاں اور موٹر سائیکلز استعمال کرنیوالے اہلکار اپنی گاڑیوں کی مرمت اور دیکھ بھال کے ذمہ دار ہیں۔ ٹریفک وارڈنز پابندی سے اپنی گاڑیوں کی سروس کروائیں تاکہ انہیں دورانِ ڈیوٹی کسی قسم کی پریشانی یا دشواری کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ وہ سیکٹر وائز موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی انسپیکشن کو یقینی بنائیں ،اس امر میں کوتاہی کے مرتکب سٹاف کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -