مسلح ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل موبائل فونز اور نقدی چھین لی
ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر) ناکہ لگائے کھڑے چار مسلح ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل ‘موبائل فونز اور نقدی چھین لی تھانہ سٹی کے علاقہ محلہ بن والا کا سعید احمد اپنی موٹرسائیکل پر دوست کے ہمراہ سرکلر روڈکی طرف جارہاتھاجب وہ موضع محلہ مشن کمپاؤنڈ میں پہنچے تو ان کو ناکہ لگائے کھڑے چار مسلح ڈاکوؤں احمد آصف ‘ارسلان ‘احمدیاسین اور علی حسن نے اسلحہ کی نوک پرروک لیااور ان سے نقدی ‘موبائل فونز اور موٹرسائیکل چھین کر موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔