تاجر کے جوان بیٹے کو قتل کر نے والے2 ملزموں کو گر فتار کر لیا گیا

تاجر کے جوان بیٹے کو قتل کر نے والے2 ملزموں کو گر فتار کر لیا گیا

 لاہور(کر ائم سیل)شادباغ کے علاقہ میں گز شتہ روز تاجر کے جوان بیٹے کو زہریلا انجکشن لگا کر قتل کر نے والے2 کزن ملزما ن کو پو لیس نے گر فتار کر تے ہو ئے مقتول کے والد کی درخواست پر قتل کا مقد مہ درج کرکے کارروائی کا آ غا ز کر دیا ۔بتا یا گیا ہے کہ شاد با غ عبداللہ پارک چاہ میراں مکان36 گلی نمبر تین مکھن پورہ کے رہائشی لو ہے کے تاجرشیخ محمد عارف نے اپنی بہن یا سمین سے چند ماہ قبل اپنا مکان واپس لے لیا جوکہ اسے رہائش کے لئے دیا ہوا تھا۔اس رنجش پر یا سمین کے دونوں بیٹوں عاد ل اور بلاول عر ف سو نی نے مقتول 22سا لہ شیخ عمر کو دھوکے سے بلایا اور گھر میں لے جا نے کہ بعد زہریلا انجکشن لگا دیا جس پر اس کی حالت غیر ہو نے پر اسے پہلے گھر میں طبی امداد دیتے رہے پھر اسے مقا می ہسپتال لے گئے جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ پو لیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خا نہ میں جمع کر وانے کے بعد کارروائی کا آ غاز کر دیا ۔پو لیس کے مطا بق دو ملزما ن کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن کی گر فتاری التوا میں ہے، اصل حقا ئق پو سٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سا منے آ ئیں گے ۔

مزید : علاقائی