ٹریفک حادثہ میں طالب علم شدید زخمی

ٹریفک حادثہ میں طالب علم شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 گکھڑمنڈی(نمائندہ خصوصی)ٹریفک کے ایک حادثے میں طالب علم شدید زخمی ۔تفصیلات کے مطابق جماعت اول کا طالبعلم ظفر کالونی کا رہائشی عرفان شہباز سڑک عبور کرتے ہوئے ایک تیز رفتار پک اپ کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ عرفان شہباز کو اس کی والدہ نے آج پہلے دن سکول داخل کرایا جبکہ دوسرے وقوعہ میں ایک 14سالہ نامعلوم سائیکل سوار ون ویلنگ کرتے ہوئے گر پڑا جسے شدید دماغی چوٹیں آئیں مضروبین کو طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرادیا گیا ۔

مزید :

علاقائی -