گجرات، مختلف واقعات میں میاں بیوی جاں بحق،درجن بھر افراد زخمی

گجرات، مختلف واقعات میں میاں بیوی جاں بحق،درجن بھر افراد زخمی

 گجرات (بیورورپورٹ) گجرات کے مختلف علاقوں میں مختلف واقعات کے دوران میاں بیوی جاں بحق بچوں سمیت نصف درجن کے قریب افراد شدید زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والی ایک فیملی کی کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر دریائے چناب کے قریب سڑک کی مرمت کیلئے کھڑی مشین سے ٹکرا گئی حادثہ کے نتیجے میں 38سالہ طارق محمود اور 35سالہ عذرا طارق جاں بحق ہو گئے جبکہ کار میں سوار ان کے چار بچے 13سالہ مریم طارق ‘ 12سالہ ذوہیب ‘ 10سالہ ایمان اور 7سالہ عبد الہادی شدید زخمی ہو ئے ریسکیو 1122کی ٹیم نے کار کو کاٹ کر نعشوں اور زخمیوں کو باہر نکالا زخمی بچوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انکا علاج معالجہ جاری ہے علاوہ ازیں دولت نگر کے رہائشی رحیم نامی نوجوان نے اپنی جوانسالہ بہن حلیمہ کو نامعلوم وجوہات پر فائرنگ کر کے خون میں نہلا دیا اور فرار ہو گیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔

مزید : علاقائی