ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ،زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا
لاہور(کر ائم سیل)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا۔ذرائع کے مطابق شمالی چھاؤنی میں تین ڈاکوؤں نے شہزاد کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے ساڑھے نو لاکھ مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ لیں اور فرار ہوگئے۔ شاہدرہ میں واقع ویلکم موبائل سے دوڈاکو ایک لاکھ 35ہزار مالیت کے موبائل اور نقدی لوٹ کر لے گئے ۔ سندر تھانے کے شاہین بلاک میں لئیق کے گھر سے چور 11لاکھ کی نقدی اور سامان چوری کر کے لے گئے۔ڈاکوؤں نے گارڈن ٹاؤن کی برکت مارکیٹ میں احمد حسین اور فیملی سے اڑھائی لاکھ، گلبر گ میں واقع ہوٹل کی پارکنگ میں نواز سے ایک لاکھ گارڈن ٹاؤن میں گارڈن بلاک میں شہزادی شکیل اور اسکی بیٹی سے سوا لاکھ،جوہرٹاؤن میں ڈی بلاک میں عابد رشید سے ایک لاکھ 40ہزار،شاہدرہ میں کشمیر پارک کے قریب جمیل سے 50ہزار اور مو ٹر سائیکل، جوہرٹاؤن میں شکیل سے 45ہزار،جوہرٹاؤن میں شہاب سے 15ہزارکی نقدی اور زیورات چھین لئے۔ علاوہ ازیں شاہدرہ میں عابد ،نشتر کالونی میں ساجد ،اسلام پورہ میں ارشد ،شاد باغ میں عدنان ،نواں کوٹ میں نبیل ،مسلم ٹاؤن میں ماجد ،ٹاؤن شپ میں اعجاز ،سبز ہ زار میں اسلام دین ، کا ہنہ میں محمود ، باٹا پور سے امتیاز ،ڈیفنس بی میں فاروق ،فیکٹری ایریا میں ابرار ،قلعہ گجر سنگھ میں طارق ،مغل پورہ میں سلمان ،مزنگ میں ذوہیب ،شاد مان میں حسن کی موٹر سائیکلیں اور مصطفی ٹاؤن میں بشیر کی گاڑی چوری کر لی گئی ۔