باغبانپورہ نجی ہسپتال میں گیس بھرنے سے آتشزدگی ،سکیورٹی گارڈ جھلس کر شدید زخمی

باغبانپورہ نجی ہسپتال میں گیس بھرنے سے آتشزدگی ،سکیورٹی گارڈ جھلس کر شدید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کر ائم سیل) باغبانپورہ کے علاقے میں نجی ہسپتال کے کمرے میں گیس بھرجانے کے نتیجے میں آگ لگ گئی، سیکیورٹی گارڈجھلس کرشدید زخمی ہسپتال کی عمارت جزوی طورپرتباہ ہو گئی ۔بتایا گیا ہے کہ شالامار باغ کے قریب پاکستان منٹ کے سامنے واقع نجی ہسپتال کی دوسری منزل کے کمرے میں پڑا گیس کا بڑا سلنڈر لیک ہو گیاجس کے نتیجے میں کمرے میں آگ لگ گئی ۔پولیس کے مطابق کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث شدید دھماکہ ہوا اورسیکیورٹی گارڈ 22سالہ شہباز جھلس کر شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امدادکے لیے میو ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دورتک سنائی دی گئی جس کے نتیجے میں لوگ گھروں سے باہر نکل آ ئے اورعلاقے میں خوف وہراس پھیل گیاجبکہ ہسپتال میں موجود مر یضوں اور لواحقین میں بھی افراتفری پھیل گئی ۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق سیکیورٹی گارڈشہباز کچن میں چائے بنانے کے لیے گیا تھا ، اس نے جیسے ہی ماچس جلائی تو آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں شہباز جھلس گیا۔

مزید :

علاقائی -