پنجاب 24 گھنٹوں کے دوران 763 ٹریفک حادثات 640 افراد شدید زخمی ہوگئے
لاہور(کر ائم سیل)پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 763ٹریفک حادثات میں640 افرادشدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں پہنچادیاگیا ۔جبکہ302افراد معمولی زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پرموقع پر ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو 1122 کے پراونشل مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں332ڈرائیور ،21کم عمرڈرائیور، 501 مسافراور120پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ162ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت 181 ایمرجنسی متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد 61 حادثات میں79متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ گوجرانوالہ52حادثات میں59متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل 953 متاثر ہونے والوں میں سے 724 مرد اور 229 خواتین شامل ہیں۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں زیادہ تر634موٹر سائیکلز 99 آٹور کشے 86 موٹر کاریں 54مسافربس 22ٹرک، اور 94 د وسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔